رمضان میں 155 منافع خور گرفتار، بھاری جرمانے

رمضان میں 155 منافع خور گرفتار، بھاری جرمانے

کراچی(آئی این پی)کمشنر کراچی کے پرائس چیکنگ بریگیڈ نے 27 رمضان المبارک تک 4 ہزار 345 خوردہ فروشوں (ریٹیلرز) پر عائد کیے گئے 4 کروڑ 50 لاکھ روپے کے جرمانے وصول کیے ، جب کہ گزشتہ سال کے مقدس مہینے میں 3500 سے زائد خوردہ فروشوں پر مجموعی طور پر 3 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے تھے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 رپورٹ کے مطابق کراچی میں یکم رمضان سے 27 رمضان المبارک تک 161 سے زائد دکانیں سیل کی گئیں، اور 155 سے زائد منافع خوروں کو گرفتار کیا گیا۔گزشتہ سال 58 دکانوں کو سیل کیا گیا تھا، جب کہ پالیسی کے مطابق کوئی گرفتاری نہیں کی گئی تھی۔کمشنر نے 4 ہزار سے زائد مقامات پر اشیائے ضروریہ کی نیلامی کروائی، جب کہ گزشتہ سال یہ حکمت عملی اختیار نہیں کی گئی تھی۔اس کے علاوہ شہر میں 30 ہزار 371 دکانوں پر قیمتوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔سٹی کمشنر کی ٹیموں کی جانب سے پرائس چیکنگ کی یہ مشقیں اس سال 150 سے بھی کم سینئر افسران نے کیں، جب کہ گزشتہ سال یہ تعداد 64 تھی۔ایک خاتون صارف نے بتایا کہ اگر لالچی خوردہ فروشوں سے نمٹنے کے لیے ہزاروں افسران تعینات کیے جاتے تو پرائس کنٹرول حکمت عملی سے بہت زیادہ ریلیف ملتا۔کمشنر کراچی کے ترجمان ستار جاوید کا کہنا ہے کہ منافع خوروں کے خلاف رواں سال کی مہم گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ متاثر کن رہی ، کمشنر روزانہ آن لائن پرائس کنٹرول کی کوششوں کا جائزہ لے رہے ہیں، جس میں اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور مختارکار بھی موجود ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں