سائیگاؤں ویلفیئر کی میڈیکل ٹیم کے رکن ڈاکٹر شفیق انتقال کرگئے

کراچی(سٹی ڈیسک)سائیگاؤں ویلفیئر ایسوسی ایشن (ایس ڈبلیواے )کی میڈیکل ٹیم کے رکن ڈاکٹر شفیق گزشتہ دنوں ماہ صیام کے دوران مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جاملے ۔
مرحوم کی نماز جنازہ مکرانی مسجد میں ادا کی گئی ،جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔ دریں اثنا سائیگاؤں ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر محمد سمیع الدین انصاری ،نائب صدر محمد اسلم ، جنرل سیکریٹری راشد مہتاب سلفی ،شعبہ تعلیم خواتین کی انچارج نصرت سلطانہ ،عائشہ شاہ ،سحرش افتخار ،ڈاکٹر عبدالعظیم ،ڈاکٹر عمران ،ڈاکٹر رائید ،ڈاکٹر جنید ودیگر نے ان کی اچانک رحلت پر شدید رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ دے ،ان کے درجات بلند فرمائے ۔