گورنمنٹ پرائمری سکول وارڈ نمبر 3 پھلروان میں سالا نہ نتائج کی تقریب

گورنمنٹ پرائمری سکول وارڈ نمبر 3  پھلروان میں سالا نہ نتائج کی تقریب

پھلروان (نمائندہ دنیا)گورنمنٹ پرائمری سکول وارڈ نمبر 3 پھلروان میں سالانہ نتائج کے سلسلہ میں تقریب منعقد ہوئی۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جس میں مہمان خصوصی رانا جاوید اختر سابق صدر ڈویژن پولٹری ایسویشن سرگودھا اور سرفراز حسین گوندل تھے تقریب میں اؤل دوئم سوئم آنے والوں کو انعامات دیے گئے ہیڈ ماسٹر محمد منیر انیس نے سپاس نامہ پیش کیا سکول کو درپیش مسائل کو اُجاگر کیا اس موقع پر رانا عدیل، یوسف ،حاجی ساجد حسین ،رانا امجد، فیصل شہزاد بھی موجود تھے تقریب میں غریب اور مستحق طلباء میں سکول یونیفارم اور سکول کے جوتے تقسیم کیے تمام استاتذہ کرام نے بھرپور کوشش کر کے تقریب کو کامیاب کیا اس موقع پر بچوں اور بچیوں نے ملی نغمے پیش کیے آخر میں بچوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی ہیڈ ماسٹر نے والدین کو داخلے کے سلسلے میں آگاہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں