دوسرا سالانہ آل پاکستان مقابلہ حسن نعت ، قاری محمد آصف شہزاد اول

دوسرا سالانہ آل پاکستان مقابلہ حسن  نعت ، قاری محمد آصف شہزاد اول

شاہ پور (نمائندہ دنیا ) ادارہ معین الاسلام، بیربل شریف کے ہونہار معلم قاری محمد آصف شہزاد معینی نے منہاج نعت کونسل و منہاج اسلامک سنٹر کے زیر اہتمام منعقدہ دوسرا سالانہ آل پاکستان مقابلہ حسن نعت میں اول پوزیشن حاصل کی ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 اس شاندار کامیابی پر انہیں ایک شیلڈ اور 30,000 ہزار روپے نقد انعام سے نوازا گیا۔اس شاندار کارکردگی پر ناظم ادارہ معین الاسلام بیربل شریف پروفیسر محبوب حسین، تمام اساتذہ کرام، طلباء اور جملہ معاونین نے انہیں دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ادارے کے تمام طلبہ کو مزید کامیابیوں سے نوازے اور وہ دین اسلام کی خدمت میں ہمیشہ مصروف عمل رہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں