آر پی او کی زیر صدارت اجلاس ،مقدمات کی تفتیش کا جائزہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)آر پی او محمد شہزادآصف خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں جنسی مقدمات اور ان کی تفتیش،موٹر سائیکل و جانور چوری،مجرمان اشتہاری کی گرفتاری، سنگین مقدمات کی تفتیش میں ہونے والی پیشرفت،مال بازیافتہ کی حوالگی۔۔۔
انسدادِ جرائم کے لیے پولیس اقدامات، ٹریفک حادثات، لائسنس برانچ کی کارکردگی اور ٹریفک حادثات کی وجہ بننے والی گاڑیوں کے خلاف کی جانے والی قانونی کاروائی کا جائزہ لیا گیا اور اس حوالے سے مختلف تجاویز زیر غور لائی گئیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ایس پی ضیاء اﷲ،ایس پی آر آئی بی اظہر یعقوب،ایس پی انوسٹی گیشن جاوید اختر جتوئی،ڈی ایس پی لیگل قاسم حیات سمیت ریجن بھر کے ایس ڈی پی اوز نے بھی شرکت کی۔آر پی او نے زیرتفتیش مقدمات کی میرٹ پر بروقت یکسوئی، مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لانے ،انسدادِجرائم اور ٹریفک حادثات کی رو ک تھام کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت موثراقدامات کرنے کی ہدایت کی۔