ڈپٹی کمشنر خالد جاوید کا اجلاس ، پلس پروجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لیا

کندیاں (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت پلس پروجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو ساریہ حیدر، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی مراد حسین نیکو کارہ جبکہ اے سی عیسیٰ خیل غلا م مرتضیٰ اور پپلاں اعجاز عبدالکریم نے بذریعہ زوم لنک شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پلس پروجیکٹ مشترکہ کھاتوں کی تقسیم کے سلسلہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا انقلا بی اقدام ہے ۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے افسروں کو ہدایت کی کہ پلس پروجیکٹ کے کا م کو سپیڈ اپ کیا جا ئے اور روزانہ کی بنیادو ں پر اس کی ما نیٹرنگ کو یقینی بنا یا جا ئے ۔