خستہ حال سیوریج نظام ، اسلام پورہ کے مکین مشکلات سے دوچار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کارپوریشن حکام کی نااہلی اور غلط منصوبہ بندی، خستہ حال سیوریج نظام کے باعث گنجان آبادی اسلام پورہ کے مکین سخت مشکلات سے دوچار ہیں۔۔۔
ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی پلیٹ فارم سے اٹھنے والی ان کی آواز پر نہ تو ارکان اسمبلی نے توجہ دی اور نہ ہی انتظامیہ اس حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے ،جس کی وجہ سے لوگوں کو انتہائی مشکلات کا سامنا ہے ، گلیوں میں گٹروں کا پانی جمع ہوتا ہے ،اور اسی گندے پانی کی نکاسی کا بندو بست نہ ہونے کی وجہ لوگوں کے مکانوں کے گرنے کے خدشات لا حق ہو چکے ہیں اور موذی امراض کے پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے اہلیان علاقہ نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بروقت توجہ دیکر سیوریج کا فوری بندوبست کریں ۔