پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ ضلع خوشاب کے زیر اہتمام برسی کی تقریب

 پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ ضلع خوشاب کے زیر اہتمام برسی کی تقریب

جوہرآباد(نمائندہ دنیا)پاکستان پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ ضلع خوشاب کے زیر اہتمام قائد عوام شہید جمہوریت ذوالفقار علی بھٹو شہید کی49ویں برسی کے حوالے سے پیپلز سیکرٹریٹ گلی نمبر3 میں پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ کی ضلعی صدر تطہیر صابرہ کی زیر صدارت خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 جس میں لیڈہیز وبگ سرگودھا ڈویژن کی صدر گوہر جمال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، اس موقع پر شہید بھٹو کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعاکی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ گوہر جمال ، تطہیر صابرہ اور دیگر مقررین نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی ملکی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گوہر جمال کا کہنا تھا کہ وقت کے آمر نے فخرِ ایشیا شہید بھٹو کی آواز دبانے کی کوشش کی مگر وہ آج بھی گڑھی خدا بخش سے عوام کے دلوں میں راج کر رہے ہیں۔ضلعی صدر تطہیر صابرہ نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو کو نشانِ پاکستان کا اعزاز ملنا ان کی ملک کے لیے گراں قدر خدمات کا اعتراف ہے ، قائدِ عوام نے عوام کو ان کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے کا شعور دیا اور ان کی آواز بنے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں