شہریوں کو عید پر صاف ستھرا ماحول فراہم کرنااولین ترجیح:صفی اللہ گوندل

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر صفی اﷲ گوندل نے کہا ہے کہ شہریوں کو عید کے پرمسرت موقع پر صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے صفائی آپریشن پر عملدرآمد بارے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈمنسٹریٹر طلحہ سعید،سی اوز ایم سیز و ضلع کونسل،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ڈسٹرکٹ و تحصیل منیجرز بھی موجود تھے ۔ڈی سی چنیوٹ نے مزید کہا کہ دیہی علاقوں میں بھی صفائی کے خاطر خواہ اقدامات کئے جارہے ہیں، مساجد،عیدگاہوں اور قبرستانوں میں پانی کا چھڑکاؤ اور لائٹنگ کو یقینی بنایا گیا ہے ،عید صفائی پلان کے تحت عملہ صفائی کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں ۔