مسجدِ اقصیٰ کی حفاظت اُمت مسلمہ کی اجتماعی ذمہ داری ،شجاع الدین شیخ

مسجدِ اقصیٰ کی حفاظت اُمت مسلمہ کی اجتماعی ذمہ داری ،شجاع الدین شیخ

کراچی (سٹی ڈیسک)غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی دادرسی اور مسجدِ اقصیٰ کی حفاظت اُمت مسلمہ کی اجتماعی ذمہ داری ہے ۔ اسرائیل، فلسطینی مسلمانوں کی نسل کُشی اور تحریکِ مزاحمت کو بدنام کرنے کی گھٹیا سازش پر تُلا ہوا ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ان خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر 2023ء سے ناجائز صہیونی ریاست اسرائیل نے غزہ کے مسلمانوں کی نسل کُشی کا جو سلسلہ شروع کیا تھا اور تقریباً ساڑھے 13 ماہ کی مسلسل وحشیانہ بمباری سے 60 ہزار سے زائد فلسطینی مسلمانوں کو شہید اور ایک لاکھ سے زائد کو شدید زخمی کر دیا تھا، اس کے باوجود وہ غزہ کے شہریوں اور تحریکِ مزاحمت کے عزمِ مصمم کو ذرا برابر بھی متزلزل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ حقیقت یہ ہے کہ انسانیت کے خلاف ان جرائم میں اسرائیل کو امریکہ، مغربی یورپ کے اکثر ممالک اور بھارت کی غیر مشروط حمایت بلکہ معاونت حاصل رہی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں