غرباومساکین کو عید خوشیوں میں شریک کیا جائے ،نو ید بیگ

غرباومساکین کو عید خوشیوں میں شریک کیا جائے ،نو ید بیگ

کراچی (پ ر)چیف ایگزیکٹو الخدمت نوید علی بیگ نے کہا ہے کہ عید الفطر پر غریبوں ،محتاجوں اورمساکین کو یادرکھا جائے ،انہیں عید کی کی خوشیوں میں شریک کیا جائے ،فلسطینی مسلمان مشکل ترین حالات اور وقت کا سامنا کر رہے ہیں ،انہیں اپنی خوشیوں میں فراموش نہ کیا جائے بلکہ اپنی خصوصی دعاؤں میں شامل کیا جائے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

فلسطینیوں کی آزادی اور ان کی مشکلات کے خاتمے کیلئے دعائیں کی جائیں ۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز عید الفطر کے سلسلے میں اپنے ایک بیان میں کہی۔ نوید علی بیگ نے کہا کہ یہ فلسطینی بہن بھائیوں کا بحیثیت مسلمان ہم پر حق ہے کہ ہم انہیں خوشی کے موقع پر یاد رکھیں ۔ انہوں نے اہل پاکستان خصوصاً اہل کراچی سے بھی اپیل کہ وہ عید الفطرکے اجتماعات اور پروگرامز میں فلسطینی بہن بھائیوں کو یاد رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں 50ہزار سے زائد لوگ شہید ہو چکے ہیں،جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد ہے جبکہ بمباری کا سلسلہ تاحال جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ الخدمت اب تک امدادی سامان کی 24کھیپ غزہ بھجوا چکی ہے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے ۔انہوں نے الخدمت کے کارکنان اوررضاکاروں سے بھی کہا کہ وہ عید الفطر کے موقع پر ان فلسطینی بہن بھائیوں یاد رکھیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مساکین ومحتاجوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنا سنت رسولؐ ہے ۔ تما م مساکین اور غربا کو بھی عید کی خوشیوں میں شریک کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں