دہلی کالونی میں ٹریفک حادثے کی فوٹیج سامنے آگئی

دہلی کالونی میں ٹریفک  حادثے کی فوٹیج سامنے آگئی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)دہلی کالونی میں گزشتہ روزخلیق الزمان روڈ پر صبح 6 بجکر 45 منٹ پرخوف ناک ٹریفک حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی،حادثے میں ایک خاتون ثمینہ جاں بحق اور 2 خواتین زخمی ہوئی تھیں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اس حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں تینوں خواتین کو سڑک پر مزید 2 افراد کے ساتھ کھڑے دیکھا جا سکتا ہے ۔اچانک ایک تیز رفتار کار آئی اور تینوں خواتین کو زور دار ٹکر دے ماری، اس کار کی اسپیڈ اتنی زیادہ تھی کہ خواتین ہوا میں اڑ کر دور جا گریں، اور بے سدھ ہو گئیں، جب کہ کار کو تیزی سے آتا دیکھ کر دونوں مرد تیزی سے پیچھے بھاگے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں