رشتہ داروں نے حملہ کیا ، مقدمہ بھی ہم پر ہوگیا ـ: غلام حسین

رشتہ داروں نے حملہ کیا ، مقدمہ بھی ہم پر ہوگیا ـ: غلام حسین

لودھراں(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، سٹی رپورٹر)رشتہ داروں نے راستے کے تنازعے پر فائرنگ کرکے ہماری خاتون سمیت چار افراد کو زخمی کردیا ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

فائرنگ سے حملہ آوروں کا ایک نوجوان بھی مارا گیا ،پولیس نے ہمارے خلاف قتل کا مقدمہ درج کردیا۔وزیراعلیٰ اور آئی جی پنجاب نوٹس لیں ۔تفصیل کے مطابق ہفتہ کے روز تھانہ سٹی لودھراں کے علاقہ بستی جنڈی والا موضع کونڈی کے رہائشی غلام حسین نے اپنے بیٹے جمال و دیگر رشتہ داروں اکمل ،آصف،دلاور،لشکر خاں،لیاقت امیر خاں،محمد اشفاق و دیگر کے ہمراہ لودھرں پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ تقریباً 5سال قبل میں نے اپنے دو بیٹوں کمال اور اقبال کی شادی رانجھا خان کی بیٹیوں سے کی تھی ۔ہماری اراضی بھی مشترکہ کھاتہ میں واقع ہے ۔ رانجھا بلوچ وغیرہ نے اپنے رقبہ سے آٹھ فٹ راستہ دیا ہوا تھا لیکن شا رع عام نہ کروایا اور متبادل اراضی سڑک حاصل کی ہوئی تھی۔ رانجھا وغیرہ آئے روز سڑک توڑ دیتے تھے جس کی وجہ سے ہم نے اپنی اراضی میں علیحدہ راستہ بنا لیا اور ہم نے ان سے اپنی ا راضی واپس کرنے کا مطالبہ کیا تو26مارچ کو ملزمان رانجھا،اکرم،رمضان،سلیمان،یامین،اللہ یار وغیرہ مبینہ طور پر مسلح ہو کر دن ساڑھے چار بجے فائرنگ کر تے ہوئے ڈنڈوں سوٹوں اور آہنی راڈوں سے حملہ آور ہو گئے جس کے نتیجہ میں حلیمہ مائی، راشد، لقمان اور عمران شدید زخمی ہو گئے اورمبینہ طور حملہ آوروں کی فائرنگ سے رانجھا کا بیٹا وقاص جاں بحق ہو گیا۔ غلام حسین وغیرہ نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ حملہ آور ہمارے گھر سے 14لاکھ 75ہزار نقدی ساڑھے دس تولے طلائی زیورات کے علاوہ لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان اٹھا کر لے گئے ہیں اور رانجھا خان بلوچ نے اپنے بیٹے کے قتل کا مقدمہ بھی ہمارے خلاف درج کروا دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں