سکول کے طلبہ کاڈی ای او ایجوکیشن مظفرگڑ ھ آفس کا دورہ

سکول کے طلبہ کاڈی ای او ایجوکیشن مظفرگڑ ھ آفس کا دورہ

مظفرگڑھ،مونڈکا(سٹی رپورٹر،نامہ نگار)ایک غیر رسمی اسکول کے طلبہ نے دفتر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مظفرگڑھ کا دورہ کیا، مطالعاتی دورے کا مقصد طلبہ میں تعلیمی شعور، حوصلہ افزائی اور شہری آگاہی پیدا کرنا تھا۔۔۔

طلبہ نے اپنے اساتذہ اور ڈی ای او لٹریسی آ فیسر کے ساتھ پُراعتماد انداز میں تصاویر بھی بنوائیں، یہ دورہ بچوں کے لیے ایک منفرد موقع تھا کہ وہ محکمہ تعلیم کے انتظامی ڈھانچے کو قریب سے دیکھیں اور اعلیٰ تعلیمی حکام سے براہِ راست گفتگو کریں۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر طاہرہ رفیق نے طلبہ کو خوش آمدید کہا، پھول پیش کیے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ آپ ہمارے ملک کا مستقبل ہیں کہ ہمیں آج آپ کی میزبانی کر کے خوشی ہو رہی ہے ، امید ہے کہ یہ دورہ آپ کو بڑے خواب دیکھنے اور محنت کرنے کی تحریک دے گا،دورے میں ڈی ای او آفس کا تعارفی ٹور، تعلیمی نظام پر گفتگو اور سوال و جواب کا سیشن شامل تھا، جس میں بچوں نے اپنے خیالات، سوالات اور مستقبل کے ارادے پیش کیے ۔ ساتھ آئے ہوئے اساتذہ نے اس اقدام کو سراہا اور اسے نصاب سے باہر ایک یادگار تعلیمی تجربہ قرار دیا۔ڈی ای او آفس کی جانب سے مستقبل میں مزید اسکولوں کے لیے ایسے دوروں کا منصوبہ ہے تاکہ طلباء اور تعلیمی اداروں کے درمیان تعلق کو مزید مضبوط بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں