تنظیمِ مغلیہ کا ماہانہ اجلاس کارکردگی کا جائزہ
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)تنظیمِ مغلیہ کی کابینہ کا ماہانہ اجلاس ہوا جس میں کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
صدر تنظیمِ مغلیہ محمد امتیاز مغل نے کہا کہ تنظیم کی کابینہ کے ممبران نے انتھک محنت اور بھائی چارے سے مغل برادری کے لیے جو فلاحی کام سر انجام دیے ہیں وہ قابلِ تحسین ہیں اور ان کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، مزید منصوبے لے کر آ رہے ہیں جو مغل برادری کو مزید مضبوط کریں گے ۔اجلاس میں اعجاز حسین مغل ، مرزا آصف، مرزا امجد حسین انجم، مرزا ناصر، اسلم شاہد، محمد شہزاد مغل، جعفر حسین مغل، غلام شبیر مغل، فیصل انجم مغل، عزیز الرحمن مغل، ارسلان افتخار مغل اور حسین احمد مغل نے شرکت کی۔