میلسی :جشن بہاراں میں تمام محکمے سٹال لگائیں گے :عثمان منیر

وہاڑی،میلسی(نمائندہ خصوصی ،نامہ نگار) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو و جنرل سید عثمان منیر بخاری کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔۔
اور میلسی میں جشن بہاراں فلاور شو کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو و جنرل سید عثمان منیر بخاری نے کہا کہ فلاور شو 11تا 13اپریل کو گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہری پورہ میلسی میں منعقد ہو گا جشن بہاراں فلاور شو میں تمام محکمے اپنے اپنے سٹالز لگائیں گے فلاورز کے سٹالز کا باہمی مقابلہ کرایا جائے گا پوزیشن حاصل کرنیوالوں میں انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے جائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر صنعت زار کی مصنوعات کا سٹال لگائے گا محکمہ ہیلتھ اپنے سٹالز میں انسداد ڈینگی اور انسداد پولیو بارے آگاہی کیمپس بھی لگائے گا محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کونسلنگ اور آگاہی دینے کیلئے سٹالز لگائیں گے اور محکمہ کھیل سپورٹس کے سامان اور سستے نرخوں پر اس کی فراہمی کے حوالے سے سٹالز لگانے کا انتظام کریں گے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ محکمہ جنگلات شجرکاری مہم کے حوالے سے آگاہی دے گا پنجاب فوڈ اتھارٹی خوراک اور ہائی جین کے حوالے سے آگاہی سیشن کرائے گا اور سول ڈیفنس شہری دفاع کے حوالے سے لوگوں میں شعور اجا گرکر یں انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ سکولز ایجو کیشن اور ہائیر ایجو کیشن فلاورز کے سٹالز اور حکومت پنجاب کے محکمہ ایجو کیشن میں انیشٹوز کے حوالے سے سٹالز لگائیں گے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ صاف پانی کی اہمیت اور اس کے ٹیسٹنگ کے حوالے سے سٹال لگائیں گے۔ محکمہ پولیس ٹریفک پلان اور سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائی گی ریسکیو1122ابتدائی طبی امداد اورحادثات سے بچاؤ کی آگاہی دیں گے ۔