جنوبی پنجاب میں ہیٹ ویو کی وارننگ،بچائو کیلئے اقدامات کا آغاز

جنوبی پنجاب میں ہیٹ ویو کی وارننگ،بچائو کیلئے اقدامات کا آغاز

ملتان( وقائع نگار خصوصی)ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے چند روز میں ہیٹ ویوکی وارننگ جاری کی گئی ہے ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کے تحفظ کیلئے ہیٹ ویو سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع کے مختلف مرکزی پوائنٹس پر ہیٹ ریلیف کیمپ قائم کردیئے گئے جہاں ٹھنڈے پانی کی فراہمی کے ساتھ ایمرجنسی میڈیکل سہولت بھی دستیاب ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ہیٹ ویو کیمپ کے دورے کے موقع پر شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر صدر زاہد اقبال نے بھی کیمپ کا دورہ کیا اور شہریوں میں ٹھنڈے پانی کی بوتلیں تقسیم کیں اسسٹنٹ کمشنر صدر نے شہریوں کو ٹوپیاں پہنائیں اور گرمی سے بچنے کے اقدامات کی اپیل کی ۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا کہ تمام ہسپتالوں اور مراکز صحت میں ہیٹ سٹروک ایمرجنسی رومز بھی قائم کردیئے گئے ہیں جبکہ ریسکیو سنٹرز اور مساجد کو بھی بطور کولنگ پوائنٹس استعمال کیاجائے گا۔محمد علی بخاری نے کہا کہ ہیٹ ویو کے دوران ٹھنڈے پانی کی بوتلیں اور ٹوپیاں بھی تقسیم کی جائیں گی جبکہ گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو سڑکوں پر چھڑکاؤ کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے ۔دوسری جانب محمد علی بخاری نے کہا کہ تحت ستھرا پنجاب مہم میں تیزی لائی گئی ہے اس سلسلے میں تحصیل شجاع آباد کو کوڑا کرکٹ سے پاک کرنے کیلئے زیرو ویسٹ مہم کامیابی سے جاری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تحصیل شجاع آباد کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ستھرا پنجاب مہم کے تحت زیرو ویسٹ آپریشن کی انسپکشن کی اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سورٹھ مبشر اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی حکام نے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے عارضی لینڈ فل سائٹ کا معائنہ کیا اور صفائی نظام چیک کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں