ملک سجاد احمد بپی کی والدہ کی رسم قل خوانی

بند بوسن (نامہ نگار )مقامی صحافی روزنامہ دنیا کے نامہ نگار ملک سجاد احمد بپی کی والدہ کی رسم قل خوانی جامع مسجد اللہ والی بند بوسن میں منعقد کی گئی۔۔
،رسم قل خوانی میں سیاسی، سماجی، صحافتی اور مذہبی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی،تلاوتِ قرآن پاک اور فاتحہ خوانی کے بعد مرحومہ کے ایصالِ ثواب کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔شرکاء نے ملک سجاد احمد بپی اور دیگر سوگواران سے اظہار تعزیت کیا قل خوانی میں معززین علاقہ، وکلاء، اساتذہ اور صحافی برادری نے خاص طور پرشرکت کی ۔