بس ،ویگن مالکان سے بھتہ وصول کرنے والے 2افراد پر مقدمات

ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس نے بس اور ویگن والوں سے زبردستی بھتہ وصول کرنے کے الزام میں دوافراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔۔
ممتاز آباد پولیس کو سیکٹرانچارج لاری اڈا نے استغاثہ دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اطلاع موصول ہوئی کہ وہاڑی روڑ پر ملزم فیصل محمو اور رمضان بس اور ویگن والوں سے زبردستی بھتہ وصول کررہے ہیں۔ موقع پر پہنچ کر دیگر ملازمین کے ہمراہ ملزموں کو قابو کیا۔