بلدیہ ملازمین کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیخلاف احتجاج جاری

وہاڑی(نمائندہ دنیا)بلدیہ ملازمین کا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے خلاف چوتھے روز بھی احتجاج جاری ،افسروں کے۔۔
ہتک آمیز رویے پر کام کرنے سے انکار ،بلدیہ میں واپس لانیکا مطالبہ ،وہاڑی شہر کو صاف ستھرا کر کے دے رہے ہیں لیکن افسروں کا بدسلوکی بڑھتی جاری ہے ،ملازمین کا موقف۔تفصیل کے مطابق ستھرا پنجاب کے تحت پرائیویٹ پروگرام کے تحت چلنے والا ادارے ملتان ویسٹ مینجمنٹ کے ملازمین کا اپنے ادارے کے افسروں کے ہتک آمیز رویے کیخلاف احتجاج ،کام کرنے سے انکار کر دیا، بلدیہ میں واپس لانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ مظاہرین نیامت مسیح، پرویز مسیح ، یعقوب راجہ،شمون مسیح، جمعہ مسیح، کرن جمیل، عامر مسیح ،سلاس گل ،سونیا اکرم، عمران مسیح ،پطرس مسیح ،سمیت دیگر ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ہم بلد یہ وہاڑی کے ملازم ہیں اور یہاں مستقل کام کر رہے تھے وزیر اعلی پنجاب کے ستھر اپنجاب مہم کو کامیاب بنانے کیلئے بلدیہ وہاڑی کے افسران نے ہمیں پرائیویٹ کمپنی ویسٹ مینجمنٹ کے ہاں بھیج دیا وہاں ہم نے کام شروع کر دیا صبح نو بجے سے پہلے پہلے ہم پورے وہاڑی شہر کو صاف ستھرا کر کے دے رہے ہیں لیکن ہم سے افسروں کا بدتر سلوک ہر روز بڑھ رہا ہے ، عید پر بھی ہمیں مراعات دینے کا وعدہ کیا وہ بھی نہیں ملیں۔