نیو سٹیڈیم لودھراں میں کل ’’کلچر ڈے ‘‘ کا انعقاد کیا جائے گا

لودھراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر کی ہدایت پر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نیو اسٹیڈیم لودھراں میں کل ’’کلچر ڈے ‘‘منعقد کیا جائے گا ۔۔
کلچرل ڈے سپورٹس ایونٹس کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر لودھراں ارم شہزادی کریں گی ۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجد محمود کی جانب سے کلچرل ڈے کے موقع پر نیو اسٹیڈیم لودھراں کے شہریوں کو بھرپور شرکت کی دعوت گئی ہے ۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجد محمود نے کہا ہے کہ یہ دن ہماری علاقائی روایات، ثقافتی خوبصورتی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو اُجاگر کرنے کے لیے وقف ہے ،یہ نہ صرف نوجوانوں کو ایک صحت مند تفریح فراہم کرے گا بلکہ ہماری ورثے سے جڑے اقدار کو اجاگر کرنے کا ذریعہ بھی ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ 14 اپریل کو کلچرل ڈے سپورٹس ایونٹ شیڈول کے مطابق افتتاحی تقریب اور جھومر پارٹی شام 6:00 بجے منعقد کی جائے گی ۔ جس میں مقامی فنکاروں رنگا رنگ جھومر کا مظاہرہ کریں گے ۔اسی طرح ٹگ آف وار کا پہلا راؤنڈ شام 6:20 پر منعقد کیا جائے گا ۔ رگبی میچ شام 6:45 پر ہو گا اور اختتامی تقریب وتقریب تقسیم انعامات شام 7:10 پر منعقد کی جائے گی ۔