ٹاٹے پور:گھنٹو ں بجلی غائب شہری اذیت کاشکار

ٹاٹے پور (نامہ نگار)قریشی فیڈر سے گھنٹوں بجلی کا غائب رہنا معمول ،مکین اذیت سے دو چار ،کئی روز سے ۔۔
قریشی فیڈر ٹاٹے پور سے بجلی کا غائب رہنا معمول بن چکا ہے ،رات کے اوقات میں ساری ساری رات لوگ جاگ کر گزار رہے ہیں۔ واپڈا کے معلومات کے نمبر بھی اٹینڈ نہیں ہورہے جس سے مکین شدید اذیت سے دو چار ہیں۔ شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو میپکو ملتان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔