ترقیاتی سکیموں کے سبب بجلی کی فراہمی بند رہے گی

ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکوترجمان کے مطابق ریجن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل، گرڈ سٹیشنوں کی ششماہی اور ،۔۔
سالانہ مرمت، دیکھ بھال، ہائی ٹینشن /لوٹینشن فیڈرز کے مینٹی نینس ورکس اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے باعث بجلی کی فراہمی درج ذیل فیڈرز سے 14اپریل کومختلف اوقات میں بند رہے گی اس بندش سے ملتان سرکل کے 11کے وی شاہ قادر والا،بستی فیض آباد،میکے والا،اسلام پورہ،لوٹھڑ،پیر حسن سوالی،اشفاق حمید، اولڈ شجاع آباد روڈ،ملتان کینال،فیصل کاٹیج، وائٹ ہائوس، انڈسٹریل،بستی ملوک،الکرم،دنیا پور،فاطمہ جناح،بہلی شریف، غازی پور،علی پور،قادر پور، اندسٹریل،ظاہر پیر، پیرقتال،گلشن اقبال اور انڈسٹریل شجاع آباد فیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے بارہ بجے دن تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔