اسرائیلی مظالم پر مسلم امہ کی خاموشی المیہ، احمدپور سنوارو تحریک

ڈیرہ نواب صاحب (نامہ نگار )احمد پور سنوارو تحریک کے زیر اہتمام بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی۔
تحریک کے ایگزیکٹو ممبران محمد ارشاد عرف فوجی ،محمد ثاقب گجر ،سمیع الرحمن ملک ،سماجی کارکن جان محمد چوہان نے ریلی کی قیادت کی ۔مقررین نے کہا کہ فلسطین کے مسلمانوں پر جس طرح اسرائیل نے بمباری کر کے جانی و مالی نقصان پہنچایا، اس پر امت مسلمہ کی خاموشی المیہ ہے ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی فوری طور پر امت مسلمہ کا ایک اہم اجلاس طلب کرے۔
جس میں اسرائیل کو وارننگ دے کہ وہ نہتے فلسطینیوں پر اپنے حملے بند کرے ۔