جعلسازگروہ سرگرم،6شہریوں کو لوٹ لیا گیا

ملتان(کرائم رپورٹر) پولیس نے جعلی چیک اور امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں6افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔بدھلہ سنت پولیس کو ذیشان نے۔۔
بتایا کہ ملزم عمران نے رقم وصول کرکے پیسوں کی بابت چیک دیا جو مقرر وقت پر ڈس آنر ہوگیا دریں اثنا چہلیک پولیس کو رائو عبدالقیوم نے بتایا کہ ملزم سجاد حسین نے رقم کے عوض چیک دیا جو کیش ہی نہ ہوسکا جبکہ ممتاز آباد پولیس کو غزالہ محبوب نے بتایا کہ ملزم احمد خان کو پیسے بطور امانت دیئے واپسی کا تقاضہ کرنے پر ملزم انکاری ہوگیا ساجدہ بی بی نے بتایا کہ ملزم صفدر نے بطور امانت میری راس گائے مالیت 1لاکھ 74ہزار وصول کی واپسی مانگنے پر ملزم امانت میں خیانت کرتے ہوئے انکاری ہوگیا اور بدھلہ سنت پولیس کو اویس نے بتایا کہ ملزم ثاقب اور ساجد نے کاروبار کے سلسلے میں امانت رقم لی جو خورد برد کرلی۔ پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔