گندم خریداری نہ ہونے ،کم ریٹس پر کسان سراپا احتجاج

گندم خریداری نہ ہونے ،کم ریٹس پر کسان سراپا احتجاج

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)گندم کی خریداری نا ہونے کم ریٹس پر کسان اتحاد کا احتجاجی مظاہرہ بار روم سے ڈپٹی کمشنر وہاڑی تک ریلی نکالی گئی۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

حکومتی پالسیوں کے خلاف نعرے بازی تمام کسان تنظیمیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی تفصیلات کے مطابق پاکستان کسان اتحاد کی جانب سے کسانوں کے معاشی استحصال ، گندم کی عدم خریداری ، کم ریٹس کے خلاف کسانوں کا پنجاب حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ و ریلی ، مظاہرے کی قیادت مرکزی جنرل سیکرٹری کسان اتحاد افتخار چودھری ایڈووکیٹ ، ضلعی صدر مہر اکمل ایڈووکیٹ ، صدر کسان اتحاد بورے والہ اجمل اعجاز چٹھہ ، حافظ محمد اویس ،راجہ صفدر عباسی ، راؤ مشتاق ، ڈاکٹر حسن چیمہ نے کی اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کسان اتحاد کے رہنمائوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کسانوں سے مذاق کیا ہمیں پہلے کہا کہ گندم زیادہ سے زیادہ کاشت کریں ایک ایک دانہ لیا جائے گا اب ریٹ اتنا کم رکھا کہ کسانوں نے اپنی جمع پونجی لگائی لیکن خریداری کم ریٹ پر ہورہی جو ہمیں نہیں منظور اگر قیمت خرید کم رکھنی ہے تو کسانوں کو ادویات بیج کھاد، بجلی پیٹرولیم مصنوعات بھی سستے داموں مہیا کی جائے یوں زراعت پر ظلم نہ کیا جائے حکومت کسانوں سے ان کا نوالہ نہ چھینے اور ہمیں مجبور نا کیا جائے کہ ہم اپنا سب کچھ بیچ کر خودکشیوں پر مجبور ہوجائیں اگر ایسا ہی چلتا رہا تو مجبورا کسان گندم کی کاشت بند کردیں گے انہوں نے مزید کہا کہ نئے وزیر ایرگیشن ہم پر ظلم ڈھا رہے ہی نہروں کا پانی بند کرکے سارا پانی ستلج کی جانب لے کر جارہے ہیں اور ہماری زمینوں کو بنجر کیا جارہا ہے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے گندم کے ریٹس نہ بڑھائے اور خریداری شروع نا کی گئی تو ہمارا یہ احتجاج شدید ہوگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں