ہائی ٹینشن فیڈرز کی ایریاپلاننگ کے منصوبے تیار

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)میاں چنوں ڈویژن نے لائن لاسز کی شرح میں کمی کرنے کے لئے ہائی ٹینشن فیڈرز کی ایریاپلاننگ کے منصوبے تیار کرلئے ہیں اور ۔۔
ہنگامی بنیادوں پر نقصانات کم کرنے کے لئے فیڈرز کی ایریاپلاننگ اور سکیننگ میٹرز کی تنصیب شروع کردی ہے ۔ بجلی چوری میں استعمال ہونے اور خراب ہونے والے تمام میٹرز کا ڈیٹا حاصل کرنے کے لئے خانیوال سرکل ایم اینڈ ٹی لیبارٹری بھجوادئیے گئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹو انجینئر آپریشن میپکو میاں چنوں ڈویژن ثاقب سلیمان نے ایس ڈی اوز /لائن سپرنٹنڈنٹس کے منعقدہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے میاں چنوں ڈویژن کے تمام ایس ڈی اوز کوہدایت کی کہ ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کے ڈی فیوز فٹنگ اور ڈی سیٹ فوری طورپر نصب کئے جائیں اور بیچ 27،28اور29کے نادہندہ صارفین سے واجبات وصول کرنے کے لئے خصوصی مہم چلائی جائے اور واجبات وصول کرکے ریکوری اہداف حاصل کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ 11کے وی فیڈرز کے حساب سے پٹرولنگ بُکس بنائی جائیں اور مینٹی نینس ورکس کا تمام ریکارڈ رجسٹر میں درج کیاجائے ۔