مدر اینڈ چا ئلڈ ہسپتال میانوالی کو ڈی ایچ کیو کا درجہ دینا عوام سے محبت کا ثبوت:حاجی خدابخش زرگر

مدر اینڈ چا ئلڈ ہسپتال میانوالی کو ڈی  ایچ کیو کا درجہ دینا عوام سے محبت کا  ثبوت:حاجی خدابخش زرگر

دائودخیل(نما ئندہ دنیا)سو بیڈ پر مشتمل مدر اینڈ چا ئلڈ ہسپتال میانوالی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال کادرجہ دیکر وزیراعلیٰ پنجاب نے ضلع میانوالی پر احسان عظیم کردیا ہے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جوکہ سابقہ وزیراعظم کے حلقہ کی عوام کے ساتھ محبت و تعمیروترقی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن میانوالی کے ضلعی نایب صدر حاجی خدابخش زرگر نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے کبھی انتقامی سیاست نہیں کی اور نہ ہی وہ انتقامی سیاست پر یقین رکھتے ہیں مدر اینڈ چالڈ ہسپتال میانوالی کو ڈی ایچ کیو کا درجہ دیکر تین سو بیڈ پر مشتمل اعلی ہسپتال قام کردیا ہے اور اس میں دل کے امراض کے لیے انجیو پلاسٹی ، انجیو گرافی کیتھ لیب کا اجراء کرکے پورے ضلع بلکہ دیگر نزدیکی اضلاع کی عوام کو بھی یہ سہولت دے دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں