منشیات فروشی اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے پر 5افراد گرفتار

شاہ پور (نمائندہ دنیا) پولیس نے منشیات فروشوں اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرکے قتل کے دو ملزمان سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمد کرلیا۔۔۔
ملزمان کیخلاف منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ۔جن میں قتل کے زیر حراست ملزمان محمدعرفان سکنہ حیات پور کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والا تیس بور پستول ، اسجد نواز ساکن مڈھ کے قبضہ ایک پستول تیس بور، تین گولیاں ، گل محمد عرف ککو پستول تیس بور، عرفان حیدر سکنہ واڈھی بارہ بور بندوق ناجائز ، جبکہ حسن شیر عرف فتح شیر سے بیس لٹر شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں ۔