کلورکوٹ:پھلوں سبزیوں اور گوشت کی قیمتیں بے قابو

کلورکوٹ(نمائندہ دنیا )عید الفطر کے قریب آتے ہی کلورکوٹ شہر میں پھلوں سبزیوں اور گوشت کی قیمتیں غریب کی پہنچ سے دور ہ گئیں۔۔۔
برائلر گوشت کی سرکاری قیمت597اور فروخت740روپے چالیس روپے سرکاری کلو والہ ٹماٹر اسی روپے میں فروخت مقامی انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی، تفصیلات کے مطابق عید الفطر قریب اتے ہی کلورکوٹ شہر میں پھلوں سبزیوں گوشت کی قیمتیں اسمان پر پہنچ گئیں برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 597روپے کلو ہے اور یہ گوشت740روپے کلو مین فروخت ہو رہا ہے اسی طرح ٹماٹر کا سرکاری ریٹ چالیس روپے کلو اور یہ اسی روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے کیلا سیب خربوزہ سٹابری سمیت سبزیوں کے نرخوں میں بھی من مانے نرخوں غریب گاہکوں سے وصول کیے جاتے ہیں،مقامی انتظامیہ کے افسران شرافت کامظاہرہ کرتے ہوئے اپنے دفاتر میں بیٹھے رہتے ہیں افسران کی ڈھیل کیوجہ سے دکاندار نرخوں میں من مانیاں کررہے ہیں کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے ،پھل سبزی فروشوں اور برائلز گوشت بیچنے والوں کا کہنا ہے کہ ہمیں مال مہنگا ملتا ہے ہم سستا فروخت نہیں کر سکتے انتظامیہ ہمیں مال سستا دلوائے ہم سستا فروخت کریں گے ،شہریوں عوام نے ڈی سی بھکر اور اے سی کلورکوٹ سے کلورکوٹ میں ہونے والی پھلوں سبزیوں گوشت میں اوورچارجنگ پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔