حکومت آئی ایم ایف کی اجازت کے بغیر سانس بھی نہیں لے سکتی ،پاسبان

کراچی (این این آئی)پاسبان ڈ یموکریٹک کے وائس چیئرمین خلیل احمد تھند نے آئی ایم ایف کی جانب سے بجلی ٹیرف میں ایک روپے کمی ۔۔
کی اجازت پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت آئی ایم ایف کی اجازت کے بغیر سانس بھی نہیں لے سکتی ۔عالمی سود خور ادارے ہمارے لئے نئی ایسٹ انڈیا کمپنی بنے ہوئے ہیں۔ آئی ایم ایف کے ہرکارے حکومتی اداروں میں براجمان ہیں اور اصل حکومت انہی کی قائم ہے ۔ پاکستان کی سیاسی حکومت کی حیثیت کٹھ پتلی سے زیادہ نہیں ہے ۔ اصل فیصلے ہرکاروں کی رپورٹ کی روشنی میں آئی ایم ایف کے ہیڈ کوارٹر میں ہوتے ہیں۔ پی ڈی پی رہنما نے مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ قانون پاس کرے کہ حکومت دس سال تک کوئی نیا قرضہ نہ لے ۔