پنجاب بھر میں خصوصی عید صفائی پلان ، چھٹیاں منسوخ

 پنجاب بھر میں خصوصی عید صفائی پلان ، چھٹیاں منسوخ

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ امسال عیدالفطر ایک ایسے وقت پر آئی ہے کہ پاکستان کو دہشتگردی سمیت کئی چیلنجز کا سامنا ہے تاہم قومی سوچ اور لائحہ عمل کے ساتھ درپیش چیلنجز سے نمٹنا مشکل نہیں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم نو کرنا ہوگا۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر عید کے ایام کے دوران پنجاب بھر میں خصوصی صفائی پلان بنایا گیا ہے ۔ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز اور کنٹریکٹرز کے سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ عید تعطیلات کے دوران ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں اور کنٹریکٹرز صفائی کا عمل مسلسل جاری رکھیں گے ۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ کسی قسم کی شکایات کی صورت میں ہیلپ لائن 1139 اور ستھرا پنجاب ایپ پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔ عوام کے تعاون کے ساتھ صفائی کے اہداف کا حصول ممکن بنائیں گے ۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ گلی محلوں اور اردگرد کے علاقوں کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں