پانی سیوریج : واسا حدود سے باہر بھی بل لینے کی تیاری

پانی سیوریج : واسا حدود سے باہر بھی بل لینے کی تیاری

لاہور (شیخ زین العابدین) وزیراعلیٰ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت نان واسا سروس ایریا میں بھی املاک مالکان سے سیوریج اور واٹر سپلائی کا بل وصول کیا جائے گا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام میں واسا کو بلنگ کی اجازت دے دی گئی۔جن علاقوں میں نیا سیوریج اور واٹر سپلائی سسٹم بچھے گا، وہ اسی ماہ سے بل ادا کریں گے ۔تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت واسا اور ضلعی حکومت کی طرف سے لاہور کے 8زون میں سیوریج اور واٹر سپلائی کا انفراسٹرکچر بچھایا جارہا ہے ۔ پنجاب حکومت کی طرف سے جہاں لاہور کے باسیوں کو نیا واٹر سپلائی اور سیوریج انفراسٹرکچر فراہم کیا جارہا ہے وہاں لوگوں پر بلوں کی مد میں نیا بوجھ بھی ڈالا جارہا ہے ، اس وقت واسا نان سروس ایریا کے باسی واٹر سپلائی اور سیوریج کے استعمال پر بل جمع نہیں کر ا رہے تاہم نیا انفراسٹرکچر فراہم کرنے کے بعد ان املاک سے بل بھی وصول کیا جائے گا۔ سیوریج اور واٹر سپلائی کا بل واسا کے موجودہ ٹیرف کے مطابق وصول کیا جائے گا۔ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کی تکمیل کے مطابق واسا کی نیٹ بلنگ میں دو لاکھ صارفین کا اضافہ ہوگا۔ منصوبے کے تحت 132 کلومیٹر طویل علاقے میں سیوریج اور واٹر سپلائی سسٹم لگایا جارہا ہے۔ شہر کی دو لاکھ گلیوں میں سیوریج اور واٹر سپلائی کا نیا سسٹم بچھایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں