قرآن و سنت کے مطابق زندگی گزارنا اصل زندگی :جے یو آئی

قرآن و سنت کے مطابق زندگی گزارنا اصل زندگی :جے یو آئی

لاہور (سیاسی نمائندہ) امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) سٹی لاہور محمد افضل خان، جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ، سالار مولانا محمد عمیر مہمند۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد، صدر لائرز فورم لاہور محمد ہاشم تہامی ، صدر لائرز فورم سٹی لاہور فیضان شجاع بٹ اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے مشترکہ بیان میں کہا قرآن و سنت کے مطابق زندگی گزارنا اصل زندگی ہے ، سوا ارب آزاد مسلمان سیاسی، معاشی استحصالی کا سامنا کررہے ہیں، عالم اسلام غیروں کا غلام بن چکا، قرآن سے دوری کے باعث آج مسلمان دنیا بھر میں زبوں حالی کاشکار ہیں۔ انہو ں نے مزید کہا اللہ تعالیٰ نے انسان کی انفرادی اور اجتماعی زندگی کے تمام معاملات میں ہدایات اور احکام نازل فرمائے ،ملک میں لادین قوتیں اسلامی اقدار اور اسلامی تہذیب کا جنازہ نکال رہی ہیں ،خود ساختہ نظام مسلط کیا جارہا ہے جس کے باعث بحران در بحران کا سامنا کررہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں