ریلویز پولیس ٹریننگ سکول والٹن میں پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) ریلویز پولیس ٹریننگ سکول والٹن میں ایف آئی اے اور ریلویز پولیس کے 114 اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب کا انعقادہوا۔
ٹریننگ انچارج ڈی آئی جی عبدالرب نے مہمان خصوصی آئی جی کا استقبال کیا ،آئی جی محمد طاہررائے نے پریڈ کا معائنہ کیا،خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے ٹیکس سے تنخواہ وصول کرتے ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ اپنی ڈیوٹی تندہی سے سرانجام دینگے اور ملک کا نام روشن کرینگے ۔