پنجاب کیلئے 15ارب،54کروڑ روپے کے فنڈزمنظور

لاہو ر (سیاسی نمائندہ)پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2024-25کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 75ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کیلئے مجموعی طور پر 15 ارب 54کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی۔
صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں چھانگا مانگا، ویٹ لینڈ، اچھالی لیک اور چشمہ کے مقام پر ایکوٹورزم کے فروغ کیلئے 8 ارب 71 کروڑ روپے ، لاہور ہائی کورٹ کے ملازمین کی رہائش گاہوں کی تعمیر کیلئے یک ارب 60 کروڑ روپے ، چوبرجی گارڈن میں سرکاری ملازمین کی رہائش کیلئے تین ٹاور بلڈنگ کی تعمیر کیلئے 3 ارب روپے ، راولپنڈی سٹی کو صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کی فزیبلٹی سٹڈی کیلئے 4 کروڑ 80 لاکھ روپے ، داؤد چوک سے فش فارم ستیانہ روڈ فیصل آباد تک مضبوط پائپ لائن بچھانے کیلئے ایک ارب 24 کروڑ روپے اور ڈسپوزل سٹیشن فیصل آباد انڈر گراؤنڈ چینل کی تعمیر کیلئے 94 کروڑ 49 لاکھ کی منظوری دی گئی ۔