جماعت علماء اہلسنت کی لاہورمیں فلسطین زندہ باد ریلی
لاہور(سیاسی نمائندہ) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی مدد کیلئے مسلم امہ عملی کردار ادا کرے۔
اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف عا لمی برداری کو ایکشن چاہئے ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اسرائیلی دہشت گردی رکوانے کیلئے مداخلت کرے ، اقوام متحدہ کے چارٹر پر مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر ایک عرصہ سے حل طلب ہیں، غزہ میں جاری نسل کشی پر مغرب کے خاموشی تشویشناک اور افسوسناک ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت علماء اہلسنت کے زیراہتمام لاہورمیں فلسطین زندہ باد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی میں قاری امیر قادری، علامہ رمضان شاد، مفتی نعیم صابری، ثناء اللہ سیالوی، محمدمدنی سعیدی، لیاقت نجمی، عبدالرحمان جامی، ممتاز احمد سمیت علمائاہلسنت کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکا غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں اور اسرائیلی مظالم کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے ۔