قصور:جعلی ادویات بیچنے والے 2ملزموں کو 6سال قید ،پانچ، پانچ کروڑ جرمانہ
قصور(نمائندہ دنیا) ڈرگ کورٹ کے جج رانا نوید نے نشہ آور اور جعلی ادویات بیچنے والے 2ملزموں کو 6سال قید اورپانچ، پانچ کروڑ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنادیا۔
ارسلان غفور اور اسامہ غفور کو سزا سنائی گئی۔ مذکورہ فیصلہ ڈاکٹر اختر علی سابق ڈرگ انسپکٹر پتوکی کی جانب سے 2024 میں عدالت میں پیش کردہ کیس کی بنیاد پرکیا گیا۔