جے یو آئی کا اجلاس آج لاہور میں فضل الرحمن کی صدارت میں ہوگا

جے یو آئی کا اجلاس آج لاہور میں فضل الرحمن کی صدارت میں ہوگا

لاہور(سیاسی نمائندہ )جے یو آئی کی مر کزی مجلس عمومی کا اجلاس آج 19 اپریل کو لاہور میں مولانا فضل الرحمن کیصدارت میں ہوگا،اجلاس کے ایجنڈے کے بارے میں اراکین کو مرکزی ناظم عمومی مولانا عبدالغفور حیدری کی جانب سے آگاہ کر دیا گیا۔

اجلاس کاآغاز آج صبح دس بجے جامعہ مدنیہ جدید رائے ونڈ روڈ لاہور میں ہوگا۔اجلاس 20 اپریل کو بھی جاری رہے گا،مولانا حیدری ،ملک سکندر خان ،اسلم غوری اور دیگر اراکین لاھور پہنچ گئے ہیں ۔ جامع مسجد رحمانیہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ غزہ میں اسرائیلی درندگی انتہا کو پہنچ چکی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں