ارکان اسمبلی اے آئی ٹیکنالوجی سے نا آشنا ہیں:ملک احمد
لاہور(سیاسی نمائندہ) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے لاہور گیریژنیونیورسٹی میں منعقدہ پانچویں انٹرنیشنل کانفرنس مینجمنٹ سائنسز کی اختتامی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ہمارے معزز ممبران اسمبلی جو قانون سازی کرتے ہیں، وہ اے آئی ٹیکنالوجی سے نا آشنا ہیں، میں نہیں چاہتا کہ ہمارے طلبہ کے ہاتھوں میں پٹرول بم یا لاٹھی ہو، ساٹھ فیصد نوجوان جو سمارٹ فون استعمال کرتے ہیں، وہ پڑھے لکھے ہیں اور اے آئی پر مہارت رکھتے ہیں۔میں کسی فتویٰ سے ڈرے بغیر کم عمر بچیوں کی شادیوں کا شدید ترین مخالف ہوں۔ دورانِ خطاب سپیکر ملک محمد احمد خان نے یونیورسٹی کے طلبہ کو پنجاب اسمبلی کے دورے کی دعو ت بھی دی۔ اس موقع پر وائس چانسلر گیریژن یونیورسٹی نے کہا کہ ہم نے جدید ٹیکنالوجی کو مختلف ادوار میں بدلتے دیکھا ہے ۔ انہوں نے طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمارے طلبہ میں ایجادات کی کمی ہوگئی ہے جسے بڑھانے کی ضرورت ہے ۔