وزیر صنعت شافع حسین سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات

وزیر صنعت شافع حسین سے  آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات

لاہور(خبر نگار )صوبائی وزیر صنعت و تجارت شافع حسین سے پیسک ہاؤس میں پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فریادوف نے ملاقات کی۔

اس موقع پرسفیر کی اہلیہ ترانہ فریاد وف، صدرآذربائیجان ٹریڈنگ ہاؤس عدیل شجاع بٹ، شجاعت کاظمی،پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران ہاشمی اور دیگر بھی موجود تھے ۔ملاقات میں پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تجارت کے فروغ کیلئے مؤثر اقدامات پر اتفاق کیاگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں