محکمہ خزانہ کھربوں کی وصولیوں میں نا کام:آڈٹ رپورٹ

لاہور(حمزہ خورشید سے)محکمہ خزانہ پنجاب کھربوں روپے کی وصولیوں میں نا کام رہا،آڈٹ رپورٹ 2023-2024 نے محکمہ خزانہ کی کارکردگی پر قدغن لگا دئیے۔
رپورٹ کے مطابق 6 کھرب 56 ارب 39 کروڑ 48 لاکھ سے زائد کی رقم حکومت پنجاب کو سرنڈر نہ کی جا سکی۔ کنسولیڈیشن فنڈز کے کمرشل بینکوں میں پڑے کھربوں روپے حکومت پنجاب کو سرنڈر کئے گئے نہ ہی خرچ۔رپورٹ کے مطابق کنسولیڈیشن فنڈز کی 5 کھرب 33 ارب 94 کروڑ 48 لاکھ سے زائد رقم کمرشل بینکوں میں موجود ہے ۔بجلی ڈیوٹی کی مد میں 77 ارب 43 کروڑ 30 لاکھ سے زائد رقم پیپکو، ڈسکوز سے ماہانہ بلوں کے ذریعے ریکور نہیں کئے گئے ۔رپورٹ میں مزید لکھا گیا کہ 46 ارب 69 کروڑ 72 لاکھ سے زائد قرض کی وصولی نہیں ہوئی۔روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن سے 27 ارب 82 کروڑ 69 لاکھ سے زائد قرض کی رقم وصولی نہیں کی گئی۔98 کروڑ 41 لاکھ 15 ہزار سے زائد رقم سپر لائن قادر آباد پاور پلانٹ سے بھی ریکور نہیں ہوئی۔5 کروڑ 89 لاکھ 65 ہزار سے زائد کی رقم زیادہ ٹرانسفر ہونے کی مد میں ریکور نہ کی جا سکی۔دئیے گئے قرض کی وصولی قانوناً محکمہ خزانہ کی ذمے داری ہے ۔فنڈز کی نہ خرچ ہونے والی رقم حکومت پنجاب کو سرنڈر کرنا لازمی ہے۔