گڑھی خدابخش آج بھٹو سے جیالوں کی وفاکی گواہی دیگی : پی پی

گڑھی خدابخش آج بھٹو سے جیالوں کی وفاکی گواہی دیگی : پی پی

لاہور(سپیشل رپورٹر)سابق وزیراعظم اور پی پی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کی آج 46 ویں برسی ہے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ انہوں نے جمہوری جنگ کرتے ہوئے اپنی جان کی پروا نہیں کی۔ بھٹو نے عوام کو بولنے کی آزادی، شناخت اور پاسپورٹ دیا اورسر زمین بے آئین کو ملک کا پہلا متفقہ آئین دیا، محنت کشوں،نوجوانوں اور کسانوں کیلئے نئے منصوبے شروع کیے، آج انکے مزار پر لاکھوں جیالوں کی حاضری انکی عوام دوستی کا ثبوت ہے، فخر ہے کہ ہم آج بھی بھٹو کے قافلے میں شامل ہیں،گڑھی خدا بخش چار اپریل کو بھٹو شہید سے جیالوں کی وفا کی گواہی دیگی۔دریں اثنا پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ بھٹو نے اسلامی ممالک کو سامراجی شکنجے سے نکلنے کیلئے انہیں متحد اور متحرک کیا ۔بھٹو کی خدمات ان کی جماعت ہی نہیں اس ملک کی عوام بھی ہمیشہ یاد رکھے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں