پاکستانی عوام کے دل اہل غزہ کیساتھ دھڑکتے :مرکزی مسلم لیگ

پاکستانی عوام کے دل اہل غزہ کیساتھ دھڑکتے :مرکزی مسلم لیگ

لاہور(سیاسی نمائندہ)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ غزہ لہو لہو مہم کے تحت ہفتہ یکجہتی فلسطینی کے دوران ملک گیر احتجاجی مظاہروں میں پاکستانی قوم کی بھر پور شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 پاکستانی عوام کے دل اہل غزہ کے ساتھ دھڑکتے ہیں، پاکستانی قوم نے ہفتہ یکجہتی فلسطین کے دوران جس جرات، غیرت اور جذبے سے ملک گیر احتجاجی مظاہروں میں شرکت کی، وہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ یہ قوم زندہ ہے ، باضمیر ہے اور مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے ۔ میں پاکستانی قوم کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتا ہوں، جنہوں نے دنیا کو بتا دیا کہ اہل غزہ تنہا نہیں۔ تاہم مسلم دنیا کے حکمرانوں سے بھی سوال کیا جانا چاہئے کہ کیا ان کے ضمیر بھی زندہ ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ صرف بیانات نہیں، عملی اقدامات کیے جائیں،مسلم حکمران کب تلک خاموش تماشائی کا کردار ادا کریں گے ، یوں محسوس ہوتا ہے کہ مسلم حکمرانوں کو صرف اپنی کرسیوں، اقتدار اور غیر ملکی آقاؤں کی خوشنودی کی فکر ہے ، پاکستانی قوم نے غزہ لہو لہو مہم کے تحت جو تاریخ ساز بیداری دکھائی، وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی قوم اہل غزہ کے ساتھ کلمہ کے رشتے کو نبھا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں