نہم :اسلامیات پرچے میں 8صفحے کم تقسیم کرنے کاانکشاف

نہم :اسلامیات پرچے میں 8صفحے کم تقسیم کرنے کاانکشاف

لاہور(خبر نگار)نہم بورڈ اسلامیات لازمی کے پیپر میں سپرنٹنڈنٹس کی نااہلی سامنے آگئی۔ اسلامیات لازمی سو نمبر کے پیپر میں بچوں کو 32 کی بجائے 24 صفحات پر مشتمل شیٹ تقسیم کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ذرائع کہنا ہے کہ متعدد امیدوار کم صفحات والی شیٹ ملنے کے باعث بامشکل سو نمبروں کا پیپر حل کرسکے ۔پیپر مکمل حل نہ ہونے کے باعث اسلامیات لازمی میں بچوں کے نمبرز کم لگنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔امیدواروں کا کہنا ہے کہ کم صفحات کی شیٹ ملنے کے باعث ہزاروں امیدواروں کا 100 نمبروں کا مکمل پیپر حل نہیں ہوسکا،امیدواروں نے سپرنٹینڈنٹ کی نااہلی پر لاہور بورڈ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا،امتحانی سنٹرز میں اسلامیات لازمی 50 اور 100 نمبر کی 2 کیٹگری کے پیپرز لیے گئے تھے ،50 نمبر والوں کو 24 صفحات اور 100 نمبر والے امیدواروں کو 32 صفحات کی شیٹ تقسیم کیجانا تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سپرنٹنڈنٹس کی نااہلی کے باعث 100 نمبرز کا پیپر دینے والے امیدوار کو غلطی سے 24 صفحات والی شیٹس تقسیم کی گئیں،لاہور بورڈ نے معاملہ کو نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی انکوائری شروع کردی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں