سنی تحریک ، تحریک لبیک کی پیر مکی بازار میں غزہ ریلی

لاہور(سیاسی نمائندہ)پاکستان سنی تحریک و تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام پیر مکی بازار میں غزہ میں مسلمانوں کے قتل عام و نسل کشی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے۔۔۔
شیخ محمد نواز قادری، محمد رشید ، ملک محسن قادری، محمد وسیم ہاشمی نے کہا ہے کہ اسرائیلی بمباری کھلی دہشتگردی اورفلسطینیوں کی نسل کشی ہے ،خیموں میں رہنے والے مظلوم جو انسانی امداد اور خوراک کیلئے پریشان حال تھے ، ان پر بمباری اسرائیل کی بزدلانہ کارروائیاں ہیں،اسلامی ممالک بے حسی اور خاموشی کو توڑ کر فلسطین میں اسرائیلی مظالم ومسلم نسل کشی کے خلاف آواز بلند کریں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے علماء کرام نے غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کیلئے جہاد کا اعلان کردیا،او آئی سی اسرائیل کے ظالمانہ، غاصبانہ اور دہشتگردانہ کارروائیوں کے خلاف جہاد فی سبیل اللہ کا اعلان کرئے، فلسطین کے مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہیں۔