ننکانہ میں بیساکھی تقریبات کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات

ننکانہ میں بیساکھی تقریبات کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات

لاہور(خبر نگار)ننکانہ صاحب میں سالانہ بیساکھی میلے کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، جس میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ یاتریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب، محمد تسلیم اختر راؤ نے گوردوارہ جنم استھان کا دورہ کیا اور میلے کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، اسسٹنٹ کمشنر، پولیس، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ بیساکھی میلے کی تقریبات 15 اپریل تک جاری رہیں گی، جن میں مختلف مذہبی اور ثقافتی سرگرمیاں شامل ہوں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں