بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اہم اقدامات کا اعلان

بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اہم اقدامات کا اعلان

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی اعلیٰ قیادت نے ادارے کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے، بجلی چوری کے خاتمے اور صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

چیف ایگزیکٹو لیسکو محمد رمضان بٹ نے کہا ہے کہ ادارے کی ترقی، شفافیت اور کارکردگی ہماری اولین ترجیحات ہیں اور اس مقصد کے حصول کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کیا جائے گا،لیسکو ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی ای او نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کریں اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے لائن لاسز کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ لیسکو کو ایک جدید، صارف دوست اور جوابدہ ادارہ بنایا جا رہا ہے ، جس میں سروس کی بہتری اور صارفین کا اعتماد اولین ترجیح ہے ،چیف ایگزیکٹو رمضان بٹ نے کہا کہ \"فیلڈ افسران اور لائن سٹاف لیسکو کی اصل قوت ہیں۔ اگر یہ ٹیم مؤثر انداز میں کام کرے تو کمپنی کو ترقی کے نئے مراحل تک پہنچایا جا سکتا ہے ۔ اس لیے ضروری ہے کہ تمام افسران پیشہ ورانہ جذبے ، ایمانداری اور دیانت سے اپنے فرائض سرانجام دیں۔اجلاس کے دوران تمام سرکلز کی انفرادی کارکردگی رپورٹس بھی پیش کی گئیں، جن میں کمزور کارکردگی دکھانے والے علاقوں کی نشاندہی کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو نے واضح کیا کہ جو افسران بہتر کارکردگی دکھا رہے ہیں انہیں سراہا جائے گا، جب کہ ناقص کارکردگی پر سخت تادیبی اقدامات کیے جائیں گے ۔لیسکو مستقبل قریب میں سمارٹ میٹرنگ، خودکار نظام اور جدید مانیٹرنگ سسٹمز کے ذریعے بجلی کی تقسیم کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اہم اصلاحات متعارف کرانے جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں