مجلس احرار اسلام کی ملک گیر اسرائیل مردہ باد ریلیاں

لاہور(سیاسی نمائندہ)ملک بھر میں مجلس احرار اسلام کے زیر اہتمام اسرائیل مردہ باد مظاہرے اور ریلیاں۔ یہود کاخاتمہ صرف جہاد سے ممکن ہے۔ مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور تعاون ہر کلمہ گو کی ذمہ داری ہے۔
ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام پاکستان کی مرکزی قیادت نے اپنے بیانات میں کیا۔ قائد احرار سید محمد کفیل بخاری، حاجی عبداللطیف خالد چیمہ، میاں محمد اویس، سید عطاء المنان بخاری، مولانا محمد مغیرہ، ڈاکٹر عمر فاروق احرار اور دیگر نے کہا کہ اکابرین امت کی طرف سے جہاد کا فتویٰ آچکا ہے اب کس بات کا انتظار ہے افواج پاکستان میدان میں اتریں ہم ان کے شانہ بشانہ بلکہ صف اول میں ہوں گے ۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان کا ہر فرد جہاد کے لیے تیار ہے اب پاکستان امت مسلمہ کی قیادت کرتے ہوئے جہاد کا آغاز کرے ۔ احرار رہنماؤں نے کہا کہ یہودیوں کو جہاد سے ہی ختم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی مصنوعات کا حکومتی سطح پر مکمل بائیکاٹ کیا جائے تا کہ یہود کو معاشی ضرب لگائی جا سکے اور وہ اپنی موت آپ مر جائے۔