پنجاب کے مراکز صحت کے آؤٹ ڈور آج سے بندکرنیکااعلان

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)نجکاری کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کا دھرنا پانچویں روز بھی جاری رہا۔لاہور میں جناح اور جنرل ہسپتال کے آؤٹ ڈور بند کرکے احتجاج کیا گیا۔
وائے ڈی اے کے صدر نے آج سے پنجاب بھر کے بنیادی مرکز صحت اور رورل ہیلتھ سنٹرز کے آؤٹ ڈور بند کرنے کا اعلان کردیا ، سوموار سے پنجاب بھر کے ٹی ایچ کیو اور ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کے آؤٹ ڈور بھی بند ہوں گے جبکہ لاہور کے آؤٹ ڈور بند کرنے کا اعلان آج ہفتہ شام 6بجے پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔گزشتہ روز لاہور کے جناح ہسپتال اور جنرل ہسپتال میں آؤٹ ڈور بند کرکے محکمہ کے خلاف نعرے بازی کی۔وائے ڈی اے پنجاب کے صدر ڈاکٹر شعیب نیازی کا کہنا ہے کہ جو پرائیویٹ ڈاکٹرز بھی بنیادی مراکز صحت چلا رہے ہیں وہ حکومت کا ساتھ نہ دیں ورنہ ان کا انجام برا ہوگا۔